Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری شادی پر کوئی فیل نہیں ہوگا ، استاد

ریاض.... سماجی میڈیا کے شائقین جوابات کی کاپی پر استاد کا یہ جملہ دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔ جس میں تحریر ہے کہ ”میری شادی کے موقع پر کوئی فیل نہیں ہوگا، تمام طلباءکامیاب ہونگے“ اس پیغام نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔ متضاد قسم کے تبصرے تحریر کئے جارہے ہیں۔ بعض نے استاد کو معذور قرار دیا جبکہ دیگر نے اس اقدام پر استاد کی تحریری گوشمالی کی۔ دیگر کا کہناہے کہ ایسا لگتا ہے کہ زیادہ تر طلباءٹھیک ہی ہونگے اسی بنیاد پر استاد نے یہ جملہ تحریر کیا۔

شیئر: