Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ’نور جہاں‘ بیمار، گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ اور عمران خان کے انکار سمیت پاکستان میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں بیمار ہتھنی ’نور جہاں‘، سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں پائلٹس کی کمی، سابق وزیراعظم عمران خان کا حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار اور قبائلی دشمنی کے باعث سندھ میں پروفیسر کے قتل سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

کراچی چڑیا گھر کے بیمار ’نور جہاں‘ کے بچنے کے 50 فیصد امکانات: ڈاکٹر

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی  کا معائنہ غیر ملکی ڈاکٹروں نے کیا۔
امریکی خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز انتہائی پیچیدہ طریقے سے بیمار ہتھنی کا معائنہ کیا۔
کراچی کے چڑیا گھر میں موجود اس ہتھنی کا نام ’نور جہاں‘ ہے جس کی عمر 17 سال ہے۔
نور جہاں کو تین بقیہ ہاتھیوں کے ساتھ 12 سال پہلے اس چڑیا گھر میں لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں

آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: پاک سوزوکی)

پاکستان میں سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک ویلز‘ کے مطابق ’آلٹو وی ایکس‘ کی قیمت میں ایک لاکھ سات ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے۔
اس طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں

پالپا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں میں 30 سے 39 فیصد کمی ہوئی ہے۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پائلٹس کی دوسری ایئرلائنز پر اڑان، پی آئی اے بحران کے دہانے پر

سنہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے بعد اس وقت دنیا بھر کی ایئرلائنز اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں۔
انڈیا سے لے کر خلیج، یورپ اور امریکہ تک متعدد ایئرلائنز اپنے لیے درجنوں نئے جہاز خرید رہی ہیں، اور بیشتر مقامات پر نئی پروازوں کا آغاز کر رہی ہیں۔
تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) توسیع تو دور موجودہ آپریشن کو برقرار رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کو موجودہ پروازیں چلانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

کون سا گرینڈ ڈائیلاگ؟ میں نے ان لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھنا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے اور اگر بات چیت ہوئی تو وہ ان کی پارٹی کے دیگر اراکین کریں گے۔
زمان پارک لاہور میں اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ حکمرانوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ اگر مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ان کی ٹیم اس میں حصہ لے گی وہ نہیں۔
حکومتی وزرا کی طرف سے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور خود تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں عمران خان نے کہا کہ ’اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ صرف الیکشن کے نقطے پر ہوں گے تاہم وہ خود ان لوگوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے جن کو وہ چور اور کرپٹ کہتے رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں

ملزم صوبہ پنجاب چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ (فوٹو: محکمہ ایکسائز)

خیبر پختونخوا میں جعلی میجر گرفتار، ’10مرتبہ‘ منشیات سمگل کرنے کا اعتراف

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس نے ایک شخص کی گاڑی سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی ہے جس نے جعل سازی کر کے فوج میجر رینک کے افسر کی وردی پہنی ہوئی تھی۔
محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مردان میں ناکہ بندی پر ایک مشکوک گاڑی روکی جس میں موجود ایک باوردی شخص نے خود کو میجر ظاہر کیا تاہم جب ایکسائز پولیس کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کا کہا گیا تو اس شخص نے فوراً گاڑی دوڑا دی۔
مزید پڑھیں

پولیس کے مطابق اجمل ساوند کو قبائل دشمنی پر قتل کیا گیا۔ (فوٹو: فیس بُک)

یورپ سے پی ایچ ڈی کرنے والے پروفیسر اجمل ساوند ’قبائلی دشمنی‘ پر قتل

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر کے اسسٹنٹ پروفیسر اجمل ساوند کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ دو قبیلوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہے۔
سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی اے سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے اردو نیوز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: