Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرمین عبید چنائے کا ایک اور اعزاز، ’سٹار وارز‘ ڈائریکٹ کریں گی

شرمین عبید چنائے کی فلم میں ڈیزی رڈلے مرکزی کردار ادا کریں گی۔ (فوٹو: ڈزنی)
پاکستانی ہدایت کار اور ایمی اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے مشہور زمانہ ’سٹار وارز‘ سیریز کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔
جمعے کو امریکی فلم اور ٹیلی ویژن کمپنی لوکاس فلم نے ’سٹار وارز‘ سیریز کے تحت تین نئی فلموں کا اعلان کیا۔
ان میں سے دو فلموں کے ہدایت کار ڈیو فلونی اور جیمز مین گولڈ ہوں گے۔ جبکہ تیسری فلم جس میں ڈیزی رڈلے مرکزی کردار ادا کریں گی، کی ہدایت کاری شرمین عبید چنائے کریں گی۔
لوکاس فلم کی صدر کیتھلین کینیڈی نے یہ حیران کن اعلان لندن میں ’سٹار وارز‘ کی تقریب کے دوران کیا، جہاں شائقین ایک ہی فلم کے اعلان کی توقع کر رہے تھے اور تین فلموں کے اعلان سے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
شرمین عبید چنائے کی فلم سنہ 2019 کی فلم ’رائز آف سکائے واکر‘ کے بعد کے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کا سکرپٹ ’پیکی بلائنڈرز‘ اور ’سپنسر‘ جیسی مشہور سیریز لکھنے والے سٹیون نائٹ لکھیں گے۔
یہ پروجیکٹ جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا۔ فرنچائز کے لیے کئی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ شرمین پہلی خاتون اور غیرملکی ہیں جو ’سٹار وارز‘ کی فلم ڈائریکٹ کریں گی۔
پاکستانی ہدایت کار شارٹ ڈاکیومنٹری کے لیے دو اکیڈمی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ انہیں سنہ 2011 میں ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکر اور سنہ 2015 میں ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگیونس‘ کے لیے ایمی ایوارڈ ملا تھا۔
حال ہی میں انہوں نے ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے دو ایپی سوڈز بھی ڈائریکٹ کیے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں