Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے پر شہد کے چھتے کا نیا ریکارڈ؟

تبوک ....سعودی شہری زہیر فطانی نے شہد کی مکھیوں کا سب سے بڑا چھتہ اپنے چہرے پر بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔ اسکا کہناہے کہ وہ آئندہ ایام میں پوری دنیا میں چہرے پرسب سے بڑے چھتےے کا ریکارڈ قائم کریگا۔فطانی کا تعلق تبوک سے ہے اور وہ شہد سازی کیلئے مقبول ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اب تک 63.7کلو شہد کا عالمی ریکارڈ ہے۔ وہ اسے توڑے گا۔ 100کلو گرام تک پہنچائے گا اور اپنا یہ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیگا۔ اس سے قبل فطانی اپنے چہرے پر 20ہزار سے زیادہ شہدکی مکھیوں کے چھتے کی تصویر کیلئے مشہور ہوچکا ہے۔ اسے مکھیوں کے ڈسنے کا کوئی خوف نہیں۔

شیئر: