جدہ .... امراض چشم جدہ کے اسپتال میں آتشزدگی کے بعد 21مریضوں اور 11 ہمراہیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آتشزدگی کے اسباب دریافت کرنے کیلئے محکمہ صحت او رمحکمہ شہری دفا ع کی نمائندہ کمیٹی قائم کردی گئی۔ آگ اسپتال کے ایک دفتر میں لگی تھی۔7 ٹیموں نے آگ بجھانے اور مریضوں کو بحفاظت منتقل کرنے کے آپریشن میں حصہ لیا۔