Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی ثبوت نہیں کہ کورونا کا وائرس جانوروں سے پھیلا: سابق چینی عہدیدار

عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا تھا کہ کورونا کی ابتدا کے حوالے مختلف مفروضے موجود ہیں (فوٹو: روئٹرز)
چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کورونا کا وائرس جانوروں سے پھیلا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جارج گاو نے یہ بات لندن میں وباؤں سے بچنے کی تیاری کے حوالے منعقدہ اجلاس میں کی۔ جب چین شہر وہان سے کورونا کی وبا بھیلنا شروع ہوئی تو وہ سی ڈی سی کے سربراہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک لوگ کہتے ہیں کہ یہ (وائرس) جانوروں میں موجود ہے۔ کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کون سے جانور تھے جن سے وائرس پھیلا۔‘
ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ کورونا وائرس کی وبا کہاں سے پھیلی۔ چین پر تنقید کی جاتی ہے لیکن چینی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اس حوالے سے چھان بین کرنے کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ کورونا کی ابتدا کے حوالے مختلف مفروضے موجود ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ چین کے شہر وہان میں موجود ایک لیبارٹری سے پھیلا، تاہم چین نے اس کی تردید کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا تھا کہ حاصل شدہ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ وائرس چمگادڑ جیسے جانوروں سے پھیلا۔

شیئر: