سعودی ولی عہد سے عراقی رہنما عمار الحکیم کی ملاقات
سعودی ولی عہد سے عراقی رہنما عمار الحکیم کی ملاقات
اتوار 16 اپریل 2023 14:39
اس موقع پر بغداد اور ریاض کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹوواس
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق میں الحکمہ موومنٹ کے سربراہ عمار الحکیم نے جدہ میں ملاقات کی۔
عرب نیوزکے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرعراق اور خطے کے سیاسی منظر نامہ کی پیشرفت اور بغداد اور ریاض کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق استقبالیہ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وزیر دفاع، وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان بھی شریک تھے۔
عراقی وفد میں الحکمہ موومنٹ کے نائب صدر محسن الحکیم اور خصوصی مشیر احمد الحکیم نے شرکت کی ہے۔
رمضان کے مہینے میں اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
قبل ازیں ہفتہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رجدہ میں عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کی تھی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں