Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں دمادم مست قلندر ہوگا، بلاول

کراچی ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں دمادم مست قلندر ہوگا۔پیپلزپارٹی سندھ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول نے مزید کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو منافقوں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ سے 90فیصد نشستیں حاصل کرے گی۔انہوں نے پارٹی عہدیداران کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان سے روابط بڑھائیں اور تمام جیالوں کو متحرک کریں۔

 

شیئر: