عید کا چاند جمعرات کو دیکھا جائے: سپریم کورٹ
’جمعرات کو 29 واں روزہ ہے، اس دن چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو 29 واں روزہ ہے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے عید کا چاند دیکھا جائے۔‘
سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق جمعرات یکم رمضان 23 مارچ کو تھی، اس اعتبار سے جمعرات 20 اپریل کو 29 رمضان ہے۔‘
’رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کے علاوہ شہریوں کو چاہیے کہ رویت کے ممکنہ مقامات پر جاکر چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔‘
’جس کسی کو بھی مذکورہ دن چاند نظر آجائے تو اسے چاہیے کہ وہ قریبی عدالت جاکر اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔‘