برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 42.5 کلومیٹر کی میراتھن میں ساڑھی پہن کر شرکت کرنے والی انڈین خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق لال سمبل پوری ساڑھی میں اڈیشا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون مدھو سمیتا نے یہ ریس چار گھنٹے اور 50 منٹس میں مکمل کی۔
ٹوئٹر صارفین نے اس خاتون کی ریس میں شرکت کے حوالے سے تبصرے کیے۔
مزید پڑھیں
ڈیش مین 207 نے لکھا کہ ’مانچسٹر میں رہنے والی اڈیشا کی خاتون نے برطانیہ کی دوسری طویل ترین ریس سمبل پوری ساڑھی پہن کر مکمل کی۔‘
فرینڈز آف انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ریس کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں مدھو سمیتا کو ساڑھی پہن کر کسی مشکل کے بغیر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ان کے دوست اور خاندان کے افراد ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’مانچسٹر میں رہنے والی انڈین مدھو سمیتا نے خوبصورت سمبل پوری ساڑھی میں آرام سے مانچسٹر میراتھن 2023 میں دوڑ لگائی۔ انہوں نے فخر سے انڈین ثقافت کو پیش کیا۔‘
Madhusmita Jena, an Indian living in Manchester, UK, comfortably runs Manchester marathon 2023 in a lovely Sambalpuri Saree
While proudly showcasing her Indian heritage, she also presents an inviting perspective on the quintessential #Indian attire@HCI_London @iglobal_news pic.twitter.com/Thp9gkhWRz— FISIUK (Friends of India Soc Intl UK) (@FISI_UK) April 17, 2023