سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا رابطہ
’دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی موجودہ صورتحال اور فوجی کشیدگی کو روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فریم ورک معاہدے کی پابندی پر زور دیتے ہوئے اسےسوڈان کے امن و استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔
سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے دنوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔