پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز سنیچر ہوگی
جمعرات 20 اپریل 2023 14:06
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اگر آج چاند نظر آجاتا ہے تو عید الفطر ملک بھر میں کل بروز جمعے کو منائی جائے گی۔ (فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان)
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز سنیچر ہوگی۔
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ’لہٰذا عیدالفطر 22 اپریل بروز سنیچر ہوگی۔‘
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات کو) چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر تھے۔