مملکت میں کورونا کے 131 نئے کیسز
جمعرات 20 اپریل 2023 21:55
کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 9639 ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے جمعرات 20 اپریل 2023 کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 131 ریکارڈ پر آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 38 ہزار 953 تک پہنچ چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ متاثرین میں سے مزید 302 صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت پانے والوں کی کل تعداد 8 لاکھ 25ہزار 563 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ کووڈ سے متاثرین میں سے کسی کی جمعرات کو موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9639 ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں