Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے سنگاپور میں ویزہ فری انٹری

ویزہ فری انٹری کے قانون پریکم جون 2023 سے عمل ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
 سنگاپور کے حکام نے یکم جون 2023 سے سعودی شہریوں کےلیے ویزہ فری انٹری کی منظوری دے دی گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں سنگاپور کے سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سنگاپورامیگریشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہری ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں۔
سعودیوں کو یکم جون 2023 سے سنگاپور جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔  
سنگاپور حکام نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو پہلے ہی سے انٹری ویزے سے استثنی حاصل  ہے تاہم جو سعودی شہری یکم جون سے قبل سنگاپور جائیں گے انہیں سفر سے قبل ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔ 
سنگاپورامیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ استثنی کے فیصلے سے قبل سنگاپور کا ویزہ حاصل کرچکے ہیں یا ویزہ حاصل کرنے کے لیے فیس جمع کراچکے ہیں انہیں ویزہ  فیس واپس نہیں ملے گی۔ 

شیئر: