مملکت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
اتوار 30 اپریل 2023 18:36
وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9644 ہوگئی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ اتوار 30 اپریل 2023 کو نئے مصدقہ کیسز 188 سامنے آئے۔ جس کے بعد کل تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 525 ہوگئی۔
وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد میں 89 کا اضافہ ہوا۔ اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 8 لاکھ 27 ہزار 30 ہوگئی۔
اتوار کو کورونا سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس سے وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9644 ہوگئی۔
مملکت بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3851 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب 6 کروڑ 96 لاکھ 35 ہزار 799 کورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں