کورونا کیسز میں اضافہ، ایک ہلاک
جمعرات 30 مارچ 2023 21:46
اب تک 6 کروڑ95 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 254 کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ پر انے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 833499 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندرکورونا کے 136 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 819056 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ کورونا سے مزید ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9630 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت بھرمیں اب تک6 کروڑ 95 لاکھ 52 ہزار 944 کورونا ویکسین دے دی گئیں۔