انڈیا کے شہر بنگلور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 12 ویں کلاس میں نمبر کم ہونے پر مالک نے فلیٹ کرائے پر دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وٹس ایپ پر ہونے والی دلچسپ گفتگو کا سکرین شاٹ وائرل ہے جس میں فلیٹ کرائے پر لینے والے خواہشمند یوگیش نامی شخص کو مطلع کیا گیا ہے کہ فلیٹ کے مالک نے فلیٹ کرائے پر دینے سے اس وجہ سے انکار کر دیا ہے کہ ان کے 12 ویں جماعت میں نمبر کم تھے۔
شبھ نے اپنی ٹویٹ میں سکرین شاٹ شیئر کیے جس میں برجیش نامی بروکر یوگیش سے لنکڈ اِن پروفائل، ملازمت والی کمپنی کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی، 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی مارک شیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی طلب کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
-
-
علیحدگی پسند گروہ ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ گرفتار
Node ID: 760101
اس کے بعد اس کی جانب سے یوگیش کو ڈیڑھ سو سے دو سو الفاظ میں اپنے بارے میں لکھنے کا بھی کہا جاتا ہے۔
فلیٹ کرائے پر لینے کے خواہشمند یوگیش کی جانب سے یہ سب کچھ فراہم کر دیے جانے کے بعد اسے برجیش بری خبر سناتا ہے کہ ’سلام یوگیش، میں نے آپ کے کاغذات اور اپنے بارے میں لکھی گئی سٹوری مالک کو بھیجی ہے۔ معذرت، انہوں نے آپ کی پروفائل مسترد کر دی ہے، کیونکہ آپ نے 12 ویں جماعت میں 75 فیصد نمبر حاصل کیے تھے جبکہ مالک کو امید تھی کہ آپ کے 90 فیصد نمبر ہوں گے۔‘
"Marks don't decide your future, but it definitely decides whether you get a flat in banglore or not" pic.twitter.com/L0a9Sjms6d
— Shubh (@kadaipaneeeer) April 27, 2023
اس ٹویٹ پر شبھ نے لکھا کہ ’مارکس آپ کے مستقبل کا فیصلہ کریں یا نہیں کریں لیکن یہ اِس کا فیصلہ ضرور کرتے ہیں کہ آپ کو بنگلور میں فلیٹ ملے گا یا نہیں ملے گا۔‘
اس بارے میں بقیہ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی بھی تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
“Padhai likhai karo tabhi ghar bana paoge” papa was right (@daalmakhniiii) April 27, 2023
ٹوئٹر ہینڈل دال مکھنی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پاپا ٹھیک کہتے تھے کہ پڑھائی لکھائی کرو تب ہی گھر بنا پاؤ گے۔‘
real. my landlord strictly told me ki agar CGPA 8.5 se neeche gaya toh samaan pack karke pehli fursat m nikal jaana
— chiraag (@chiragkap) April 27, 2023
چراغ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’صیحح بات ہے، میرے مالک مکان نے سختی سے مجھے کہا تھا کہ اگر سی جی پی اے 8.5 سے نیچے گیا تو سامان باندھ کر پہلی فرصت میں نکل جانا۔‘
ساؤربھ فرکے نے لکھا کہ ’بہت جلد بنگلور میں فلیٹ لینے کے لیے ہمیں انٹری امتحان دینا ہوگا۔‘
soon we will have entrance exam for Bangalore flats!!!
— saurabh firke (@SaurabhFirke) April 27, 2023