Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ ایئر کی پہلی حج پرواز کب اور کہاں سے آئے گی؟

پہلی حج پرواز ملائیشیا سے مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعود ی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کے چیف ایگزیکٹیو برائے حج و عمرہ عامر آل خشیل نے کہا ہے کہ اس سال السعودیہ ائیرکی پہلی حج پرواز ملائیشیا سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یکم ذی قعدہ 1444ھ مطابق 21 مئی 2023 کو پہنچے گی۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں آل خشیل نے مزید کہا کہ السعودیہ کی آخری حج پرواز 15 محرم 1445ھ مطابق 3 اگست 2023 کو انڈونیشیا کے لیے روانہ ہو گی۔ 
یاد رہے کہ السعودیہ نے حج سیزن 1444ھ کے  حوالے سے اپنے آپریشنل پروگرام کا اعلان جمعرات کو کیا تھا۔

شیئر: