Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین لڑکے کی پاکستان میں شادی، سوڈان سے پاکستانیوں کا انخلا سمیت گذشتہ ہفتے کی مقبول خبریں

ابتدائی طور پر تین موبائل فون کمپنیوں نے اپنے فونز کے کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ ہفتے پاکستان میں انڈین لڑکے کی شادی کے لیے پاکستان آمد، جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کا انخلا، پاراچنار میں اساتذہ کا قتل، پاکستان میں موبائل فونز کی قیمت میں کمی اور بلاول بھٹو کے انڈیا کے دورے سے متعلق خبریں صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

’پیار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘، انڈین مہندر کمار کی پاکستانی سنجو کماری سے شادی

انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وقفوں وقفوں سے ایسی کہانیاں بھی سامنے آتی ہیں جب سرحدوں کے آر پار بسنے والے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
حال ہی میں انڈیا کے ایک نوجوان مہندر کمار ایڈووکیٹ کی پاکستانی لڑکی سنجو کماری سے ہونے والی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ شادی پر تبصرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ محبت سرحدوں سے ماورا ہے۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی چار دن قبل صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ہوئی جس میں شرکت کے لیے انڈیا سے مہندر کمار کے خاندان کے افراد بھی پاکستان پہنچے۔
مزید پڑھیں

پاکستان نے شہریوں کے بحفاظت انخلا پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جنگ زدہ سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل: وزارت خارجہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا انخلا کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
منگل کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خرطوم میں پاکستانی سفیر، سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
بیان کے مطابق ’اس کے ساتھ ہی سوڈان سے ہمارا انخلا  کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم اب بھی کچھ لوگ جدہ میں موجود ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں انڈین وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)

انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پانچ اگست 2019 کو انڈیا نے کشمیر کے حوالے سے جو یکطرفہ فیصلہ کیا، دوطرفہ تعلقات کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کی ہے۔‘
جمعے کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا کی ریاست گوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا کے اس اقدام نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہت متاثر کیا ہے۔ اس ایک اقدام سے انہوں نے اپنی بین الاقوامی کمٹمنٹس کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
مزید پڑھیں

 اساتذہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ (فوٹو: ریسکیو 1122)

پارا چنار کے سکول میں فائرنگ سے اساتذہ سمیت سات افراد قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کے دو واقعات میں سات افراد کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ضلع کرم کے ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ آج کرم میں سات لوگوں کو قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کئی برسوں سے دو گرپوں میں زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ آج ایک گروپ کے شخص کو صبح گاڑی میں قتل کیا گیا۔ پولیس جب موقع پر جا رہی تھی تو پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔
مزید پڑھیں

مقامی سطح پر موبائل اسیمبل کرنے والی کمپنیاں پرزوں کی درآمد میں مشکل کا شکار ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی، پاکستان میں موبائل فونز سستے ہوں گے؟

امپورٹڈ موبائل فونز پر گزشتہ برس لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کی معیاد ختم ہونے پر چند موبائل فون کمپنیوں نے اپنے صارفین کو ڈیوائسز کی قیمتیں کم کرنے کی اطلاع دی ہے۔
موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو کی جانب سے منگل کو اپنے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجے گئےنوٖٹیفیکیشن کے مطابق کمپنی نے اپنے چار ماڈلز جبکہ انفینکس نے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکنو کا کینن 19 نیو 13 ہزار، سپارکس 8 سی سات ہزار، پووا نیو نو ہزار جبکہ پوپ 5 لائٹ آٹھ ہزار روپے سستا کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: