بحرین جانے والے شاہ فہد پل پر ڈیجیٹل سہولتیں
ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل ایپ متعارف کرائی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے سفری فیس کی ادائیگی کے لیے ’جسر‘ ایپ جاری کردی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسافر’جسر ایپ‘ کے ذریعے بحرین آمد ورفت کی سفری فیس خودکار سسٹم کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔
کنگ فہد سمندری پل انتظامیہ نے ایک اور سہولت بھی مہیا کی ہے جس کی بدولت گاڑیوں کی شناخت نمبر پلیٹ ٹیکنالوجی ’برق‘ کے ذریعے کرلی جاتی ہے۔
’برق‘ اسکینرز کے سامنے سے گزرنے والی گاڑی کی نمبرپلیٹ کے ذریعے تمام معلومات امیگریشن کاونٹرپرموجود اہلکار کے کمپیوٹر پرآجاتی ہیں۔
بحرین جانے والے شاہ فہد پل انتظامیہ نے آن لائن ادائیگی کی سہولیات میں ایک اضافہ یہ بھی کیا ہے کہ مسافر کی شناخت ’تسھیل‘ کے ذریعے اسکیننگ کیمرہ سسٹم کے ذریعےکی جاتی ہے۔
مخصوص چپ اسکینر گاڑی کے سامنے والے شیشے پر رکھ دیا جاتا ہے۔ گاڑی گیٹ پر پہنچتی ہے تو خودبخود تمام کارروائی انجام پاجاتی ہے۔ گاڑی کو گزرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کیو آر کوڈ کے ذریعے ایپ خودکار ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ جسے بار بار سفرر کرنے والے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے چارج کرلیتے ہیں۔