ریاض.... سعودی عرب اور بحرین کے مابین شاہ فہد پل سے سفر کرنے والوں کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق مسافرو ں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کےلئے سعودی عرب اور بحرین کی جانب سے اعلی عہدیداروں کا اجلاس ہو ا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ سعودی عرب اور بحرین کے مابین قائم سمندری پل پر سفر کرنےوالوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسافروں کو امیگریشن سمیت دیگر امور کو مزید آسان بنایا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولت حاصل ہو سکے ۔ دوطرفہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ پل سے سفر کرنےو الوں کو بہترخدمات مہیا کی جائیں ۔