مملکت اوربرطانیہ کے قدیم تعلقات، تصاویر کے آئینہ میں
85 برس قدیم تصویر، سعودی ولی عہد شہزادہ سعود بن عبدالعزیزبھی موجود ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب آج لندن میں منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اورسفارتکاروں نے شرکت کی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی نیابت کرتے ہوئے وزیرمملکت اوررکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بھی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
شاہ سعود ٹوئٹراکاونٹ پر85 برس قبل کی تصاویراپ لوڈ کی گئی ہیں جو 1938 میں شاہ جارج ششم کی تاج پوشی کے موقع پرلی گئی تھی۔
قدیم تصویرمیں اس وقت کے ولی عہد شہزادہ سعود بن عبدالعزیز اورانکے بھائی محمد بن عبدالعزیز نے شاہ جارج ششم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ان کے ہمراہ محمد طلع حرب پاشا ، ڈاکٹرمدحت شیخ الارض ، خیرالدین الزرکلی اورالرفاعی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق شاہ سعود کے نام سے جاری ٹوئٹراکاونٹ پریہ یادگارتصویر اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب اوربرطانیہ کے قدیم تعلقات ہیں جو آج بھی اسی طرح قائم ہیں۔