سوڈان سے 162 افراد کو لانے والا سپین کا بحری جہاز جدہ پہنچ گیا
’انخلا کئے جانے والے افراد کا تعلق 14 ممالک سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کی اسلامی بندر گاہ میں ہسپانوی جنگی بحری جہاز پہنچا ہے جس میں سوڈان سے انخلا کئے جانے والے 162 افراد سوار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انخلا کئے جانے والے افراد کا تعلق 14 ممالک سے ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ پہنچنے پر غیر ملکیوں کا بہترین استقبال کیا گیا اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔
دریں اثنا سعودی سرحدی فورس نے کہا ہے کہ ’سوڈان سے انخلا کئے جانے والے افراد کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت دی جارہی ہے‘۔
’تمام دوست ممالک کے بحری جہازوں کا سعودی عرب کے علاقائی سمندر میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے‘۔