Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

سوڈان کے مسئلے کے حل پرتبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر ’چابا کروشی‘ سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے سوڈان کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اوروہاں جاری تنازعات کے خاتمے اورسوڈانیوں کو مشکلات سے نکالنے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کوامداد کی فراہمی کویقینی بنانے پربھی زوردیا۔
فریقین نے خطے میں ہونے والی پیش رفت اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرانڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹرسعود الساطی اوراقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے سفیرڈاکٹرعبدالعزیز الواصل بھی موجود تھے۔

شیئر: