Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات کے خلاف آپریشن جاری، کئی گرفتاریاں

گرفتار تمام افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے  کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ان دنوں نشہ آوراشیا کے سنگین خطرات سے رائے عامہ کو خبردار کرنے کے لیے پورے ملک میں آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ نشہ آور اشیا کی سمگلنگ، دھندے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے خلاف سیکیورٹی آپریشن کیے جارہے ہیں۔
عاجل اورسبق ویب سائٹس کے مطابق ریاض پولیس نے اتوار کو جدہ اورریاض شہر سے 2.2 کلو گرام کوکین کی سمگلنگ اور دھندے کی کوشش ناکام بنادی۔
سمگلر اور دھندا کرنے والے ایک نائجیرین اور تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

محایل سے حشیش اور نشہ آور مادہ سمیت ایتھوپین پکڑا گیا۔ (فوٹو عاجل)

دوسری جانب جازان ریجن میں سیکیورٹی گشتی فورس نے الدائر کمشنری میں قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ مقامی شہری نشہ آور پتے گاڑی میں چھپا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشتی دستے نے قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے والے چار یمنی دراندازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
عسیر ریجن کی محایل کمشنری میں سپیشل فورس نے حشیش اور نشہ آور مادے کا دھندا کرنے والے ایک ایتھوپین کو گرفتار کرلیا۔

جازان میں 150 کلو قات پکڑی گئی۔ (فوٹو سبق)

جازان ریجن کے الحرس سیکٹر میں سرحدی محافظوں کے گشتی دستے نے 150کلو گرام قات سمگل  کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ واردات کرنے والے  کو حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کے  حوالے  کردیا گیا۔
القصیم ریجن کی الرس کمشنری  پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے حشیش کی مارکیٹنگ کرنے والے  مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: