Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات رکھنے کے الزام میں دو غیر قانونی مقیم گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی سیکیورٹی حکام نے جدہ میں تفتیش کے دوران244 نشہ آور گولیاں قبضے میں لیتے ہوئے دو غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق ایک پاکستانی کے ساتھ ایتھوپیا کا شہری قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہے۔ دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ایجنسی نے حال ہی میں مملکت میں سمگل کی جانیوالی منشیات کی ایک بہت بڑی کھیپ پکڑی ہے۔
اس سیکیورٹی آپریشن کے دوران سمگل شدہ 47 ملین نشہ آور گولیاں قبضے میں لی گئی تھیں جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ ایک بلین ڈالر کے قریب لگایا گیا۔
سیکیورٹی حکام نے آٹے کی بوریوں میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑنے کے ساتھ  چھ شامی باشندوں اور دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا۔
 

شیئر: