Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب  قومی ہم آہنگی رکھنے والے ممالک میں اہم ہے، رپورٹ

سروے میں شامل تمام ممالک میں سب سے زیادہ متحد ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکہ کی معروف عالمی تعلقات عامہ کی کمپنی ایڈلمین کی تازہ ترین ٹرسٹ بیرومیٹر رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سب سے زیادہ قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے مضبوط احساس کی نشاندہی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  انٹرنیشنل پبلک ریلیشنگ کمپنی جو کہ ایک مشاورتی ادارہ بھی ہے اس نے 28 ممالک میں 32,000 سے زیادہ افراد سے حکومتی معاملات، میڈیا، کاروباری معاملات اور این جی اوز کے  بارے میں جواب دہندگان کے اعتماد  کا موازنہ کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب ساتواں ایسا بڑا مثبت ملک ہے جو اقتصادی مایوسی اور پولرائزیشن(اظہار رائے میں تفاوت) کے رجحان کو مسترد کرتا ہے۔
مملکت میں قائم تمام اداروں میں اعتماد کی سطح بلند پائی گئی ہے جس میں حکومت پر مضبوط اعتماد کی سطح 83 فیصد ہے جب کہ اس کے مقابلے میں عالمی طور پر یہ اوسط صرف 50 فیصد ہے۔
مزید برآں 73 فیصد سعودی حضرات کاروبار پر اعتماد کرتے ہیں، 79 فیصد سعودی ملازمین اپنے آجروں پر اعتماد کرتے ہیں اور 73 فیصد اپنی اقدار کی بنیاد پر اعتماد رکھتے ہیں۔
این جی اوز پر اعتماد 66 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر نوٹ کیا گیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے  آگے سب سے زیادہ قابل اعتماد ملٹی نیشنل تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

سروے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے احساس کی نشاندہی کرتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ایڈلمین کمپنی کی سعودی عرب برانچ کی جنرل مینجر کینانا دحلان نے بتایا ہے کہ ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر اہم عالمی مسائل کو سروے کے ذریعے اجاگر کرنے میں انتہائی اہم کمپنی ثابت ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں سروے سے حاصل کئے گئے نتائج حکومت کے تئیں اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جسے اب کاروباری برادری کے ساتھ مثبت تبدیلی لانے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
مزید برآں  بین الاقوامی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب سروے میں شامل تمام ممالک میں سب سے زیادہ متحد ملک کے طور پر ابھرا ہے جو قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے مضبوط احساس کی نشاندہی کرتا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: