Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بیوی ، سسر کے قاتل کو موت کی سزا

جدہ۔۔۔۔جدہ میں فوجداری کی عدالت نے بیوی اور سسر کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر داماد کو موت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق 3برس قبل قویزہ محلے کی سڑک پر راہگیروں کے سامنے شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے بوڑھے والد کو دھاردار آلے سے پے درپے وارکرکے ہلاک کردیا تھا۔پورے شہر میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل  گئی تھی، ہر کس و ناکس نے اس پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا تھا۔ جھگڑے کی بنیاد یہ تھی کہ شوہر اپنی بیوی کو ایک اسپتال میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھاجبکہ بیوی ملازمت کی ضد پکڑے ہوئے تھی۔

شیئر: