راولپنڈی... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ داعش نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ۔ داعش کے نظریات نوجوان نسل کو ہدف بنا رہے ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد کا مقصد ملک میں امن و استحکام اورمعاشرے سے شدت پسندی کا خاتمہ بھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کی حیثیت سے ہماری مشترکہ اور انفرادی ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو اس خطرے سے بچائیں۔ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔ نوجوانوں کو اس خطرے سے بچانا ہوگا۔