ممبئی۔۔۔۔ممتاز اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے سے جمعرات کی صبح چل بسی۔59سالہ اداکارہ گزشتہ روز شام 7بجے تک اپنے ٹی وی ڈرامے نام کرن کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے بعد وہ گھر گئی تھیں۔ پروڈیوسرزنے آج کی شوٹنگ ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ شب ان کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد رات گئے اسپتال لے جایا گیا تھا ۔ان کے داماد نے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے تھیں کہ اچانک رات ایک بجے انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ صبح سوا 3بجے وہ فوت ہوگئیں۔انہوں نے نہ صرف ٹی وی بلکہ فلموں میں بھی کام کیا۔انہوں نے صاحبزادی کو سوگوار چھوڑا ہے جو تھیٹراور فلم کی اداکارہ اور ہدایت کار ہ ہے۔اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔