سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام گیئر پیڈرسن نے رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شام کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جس کا مقصد شامی عوام کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق شامی پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کا حصول ہے۔
رابطے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں پیش رفت اور عالمی امن وسلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔