سعودی ڈیزائنر کانز فلم فیسٹیول میں اپنا برانڈ متعارف کرائیں گی
فیشن ڈیزائنٹر انتہائی اہم ایونٹ میں جوش و خروش سے شرکت کی منتظر ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی فیشن ڈیزائنر ھنیدہ صیریفی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 16 سے 27 مئی تک ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کے دوران سوئس لگژری برانڈ چوپرڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سوئس لگژری برانڈ کے ساتھ مل کر فیشن ڈیزائنٹر کانز فلم فیسٹیول کے لیے جوش و خروش سے سیزن کے انتہائی اہم ایونٹ میں شرکت کی منتظر ہیں۔
فیشن ڈیزائنر ھنیدہ صیریفی نے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے فالورز کے لیے تصویر شیئر کی ہے ۔
تصویر میں صیریفی نے سوئس لگژری برانڈ کے زیورات پہن رکھے ہیں جس میں ایک خوبصورت نیکلس، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور گھڑی شامل ہے۔
امریکن اداکارہ کیتھرین میکنامارا جنہوں نے اپریل میں لاس اینجلس میں ہونے والے شو میں خاص برینڈ زیب تن کیا تھا انہوں نے ھنیدہ صیریفی کو چیمپیئن کہا ہے۔
میٹ گالا میں امریکی ماڈل میریڈیتھ ڈکسبری نے ایک پارٹی میں صیریفی کے برانڈ کا گاؤن پہن رکھا تھا۔