Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیزا رے نئی فلم میں

ممبئی ۔۔۔۔اداکارہ لیزا رے کی نئی ہاررفلم دوبارہ نمائش کیلئے تیار ہے۔ فلم میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم بھی ہیں۔فلم میں بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ایک انٹرویو میں لیزا نے کہا کہ فلم کے ہدایت کار نے مجھ سے چند سال پہلے رابطہ کیا تھا۔فلم میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کررہی ہوں جس نے اپنے بچوں اور اچھی بیوی بننے کیلئے اپنا کیریئر داؤ پر لگا دیا۔میرا شوہر مجھے دھوکا دیتا ہے میں دماغی معذوری کا بہانا بناکر اس پر نظر رکھتی ہوں۔ ایسی خاتون کا کردار ہے جو اپنے خاندانی مسائل خود حل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکی ہاررفلم ’’اوکولس‘‘کا ری میک ہے۔فلم میں ہما قریشی اور ثاقب کا بھی کردار زبردست ہے۔

شیئر: