سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روٹ ٹو مکہ کا معاہدہ
’سعودی نائب وزیر داخلہ نے پاکستان کے وزیر سے ملاقات کی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبد العزیز الداود نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبد العزیز الداود پاکستان کے سرکاری دورے پر گئے ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستانی عازمین حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روٹ ٹو مکہ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
استقبالیہ تقریب میں پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور متعدد پاکستانی حکام کے علاوہ اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ڈاکٹر ناصر عبد العزیز الداود اور ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔