قطری اقامہ ہولڈرز کے لیے وزٹ ویزے کے اجرا کی شرائط کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت خلیجی اقامہ کی کم از کم مدت 3 ماہ جب کہ پاسپورٹ کی ایکسپائری میں 6 ماہ یا اس سے زیادہ وقت ہو۔
وزٹ ویزے گروپ اورانفرادی طورپربھی جاری کیے جاتے ہیں۔ ویزے کی درخواست کےلیے قطرمیں سعودی سفارت خانے کے ویزہ سیکشن سے وقت حاصل کرنے کے بعد مقرر وقت پر اصل پاسپورٹ کے ہمراہ رجوع کریں۔
وزٹ ویزے پرآنے والوں کوعمرہ اورسیاحت کی بھی اجازت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
مقررہ ضوابط کے مطابق فنگرپرنٹ جمع کرانے کے بعد ویزہ جاری کیاجائے گا۔
وزارت کا مزید کہنا ہے کہ وزٹ ویزہ ملٹی انٹری بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔