Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سرحد کے قریب سیستان بلوچستان میں تصادم، چھ ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک

غربت زدہ سیستان بلوچستان کی سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک مسلح گروہ سے تصادم میں چھ ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان نے مقامی پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کو گارڈز پاکستانی سرحد کے قریب سراوان کے علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
غربت زدہ سیستان بلوچستان کی سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ یہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی بلوچوں اور انتہا پسند گروپوں کے ساتھ جھڑپوں کا ایک مرکز بھی ہے۔
حملے کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والا یہ حملہ ’ایک دہشت گردوں پر مشتمل ایک گروہ نے کیا ہے جو ملک میں دراندازی کرنا چاہتا تھا لیکن جھڑپ کے بعد وہ سرحد پار بھاگ گیا۔‘
یہ حملہ حالیہ مہینوں میں صوبے میں ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔ 11 مارچ کو بھی ’مجرموں‘ کے ساتھ جھڑپوں میں دو پولیس والے ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: