برطانیہ کے جراسک ساحلی علاقے میں پانی یکدم دودھیا ہوگیا۔ وجہ یہ تھی کہ ساحل پر ایک چھوٹی سی چاک کی پہاڑی پانی میں جاگری تھی۔ یہ پہاڑی 150ملین سال پرانی چاک کی تھی۔ یہ ٹنوں وزنی پہاڑی اچانک ساحل پر گرگئی اور جس کے نتیجے میں پانی دودھیا ہوگیا۔ تودہ گرنے کے بعد اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالدی گئیں جس سے لوگ حیران رہ گئے کیونکہ انہیں سفید پانی دوددھیا نظر آرہاتھا۔ سوشل میڈیاپر تصاویر وائرل ہونے کے بعد وہاں اب سیاحوں کا جھمگٹاہے۔ واضح ہو کہ یہ پوری پہاڑی چاک کی بنی ہوئی تھی۔ جراسک کا ساحلی یونیسکو کے علاقہ عالمی ورثے میں شامل ہے اور ماہرین ارضیات اور محجر تلاش کرنےوالوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ یہاں چاک کی پہاڑیاں غیر مستحکم ہیں اور پانی کے بہاﺅ پر آہستہ آہستہ سمندر میں گرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ سال ایک بڑی چٹان بھی گر چکی ہے اور متعدد لوگ جو اس وقت ساحل پر موجود تھے انہیں وہاں سے بھاگنا پڑا تھا۔