پونا۔۔۔۔۔36سالہ خاتون نے اپنے دوست کی شادی کے پنڈال کو آگ لگا دی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اس سے محبت کرتی تھی مگر اس نے کسی اور سے شادی کرلی۔خاتون نے اس کے اسکوٹر کو بھی نذر آتش کردیااور دعویٰ کیا کہ میں نے ہی اسکوٹر تحفے میں دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا نے ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ اس سے پہلے وہ شکایت لے کر آیا تھا کہ شادی سے ایک دن پہلے ہی کسی نے اس کے شادی کے پنڈال کو آگ لگائی تھی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پچھلے 6سال سے اس شخص سے تعلقات تھے اس نے شادی کا وعدہ کررکھا تھا لیکن بعد میں اس نے کسی اور سے شادی کرلی۔اس نے کہا کہ اس وقت میں اور بھی غصے میں آگئی جب اس نے اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دی اور میں غصے میں بھری اس کی دلہن کے گھر گئی اور اپنے تعلقات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔جب میرا کام نہیں بنا تو میں نے پنڈال کو آگ لگادی۔