طواف اور سعی مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت لگتا ہے؟
’عام حالات میں سعی مکمل کرنے کے لیے کم و بیش 39 منٹ لگتے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
حرمین انتظامیہ نے عمرے کی ادائیگی کے لیے درکار اوسط وقت کا جدول جاری کیاہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شوال کے مپینے میں جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کم و بیش 94 منٹ لگتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عام حالات میں سعی مکمل کرنے کے لیے کم و بیش 39 منٹ لگتے ہیں‘۔
’اسی طرح طواف کے لیے 46 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ مطاف سے مسعی تک جانے کے لیے 9 منٹ درکار ہیں‘۔
’اس طرح مکمل عمرے کے لیے کل 94 منٹ لگتے ہیں جبکہ یہ وقت أوسط ہے اور عام آدمی کے لیے ہے‘۔