سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی منصوبے والی عمارت کو (الرواق السعودی) ’سعودی دالان‘ کا نام دیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ’سعودی دالان میں العباسی دالان کے عقب والی مطاف کی نئی عمارت شامل ہے۔ سعودی دالان خانہ کعبہ کے صحن کے اطراف واقع ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
حرم مکی کے ستون کہاں سے لائے گئے، ایک دلچسپ کہانیNode ID: 422786
-
’مسجد نبوی کی لوحیں نصب کرتے آنسو چھلک پڑے‘Node ID: 423916
انہوں نے اس کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرام میں توسیع کا حکم دیا تھا۔
’شاہی فیصلے پر عمل درآمد 1955 میں شاہ سعود کے دور میں شروع ہوا تھا۔ شاہ سعود، شاہ فیصل اور شاہ خالد کے عہد میں ہوتا رہا۔ شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ادوار میں بھی اس کی تکمیل کی جاتی رہی۔‘
انہو ں نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک توسیع کا کام جاری رہا۔‘
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی نے بتایا کہ ’سعودی دالان عباسی دالان کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور اس کی تکمیل ہے۔ اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ وسیع و عریض رقبہ اتنا زیادہ ہے کہ جس کی مثال مسجد الحرام کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ملتی۔ یہ چار منزلوں پر مشتمل ہے۔ زمینی، پہلی اور دوسری منزل، چھت سمیت چار منزلیں بنتی ہیں۔‘
دکتر سدیس از نامگذاری ساختمان توسعه مطاف در مسجدالحرام به نام "رواق سعودی" خبر دادhttps://t.co/P7AsO9c19Q#عربستان_سعودى pic.twitter.com/zDtkdOztuf
— واس فارسى (@spa_persian) May 21, 2023