Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پل گرنے سے 10افراد ہلاک

مارداؤ (گووا ) ۔۔۔۔گووا کے شہر پنا جی سے 60کلومیٹر دوردریائے زواری پر بنا ایک پل گرنے سے 10افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ لکڑی کا پل ایک پرانے پل کے قریب ہی بنایا گیا تھا۔رات گئے تھے تک ایک لاش دریا سے نکال لی گئی تھی جبکہ 6افراد کو بچالیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے کے ارکان دریا میں کود کر خودکشی کرنے والے کی لاش نکالنے گئے تھے ۔ یہ کارروائی دیکھنے کیلئے پل پر بے شمار لوگ کھڑے تھے کہ اچانک پل گرگیااور لوگ دریا میں جاگرے۔اگرچہ کئی افراد تیر کر کنارے پہنچ گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کرنیوالے بھی پانی کے تیز بہاؤمیں بہہ گئے۔بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے بچاؤ کاکام جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کردیا۔

شیئر: