Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 23 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.57 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 مئی کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287.15 روپے ہوگئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.57، اماراتی درہم 78.19، بحرینی دینار 761.65، عمانی ریال 745.80، کویتی دینار 934.59 اور قطری ریال کی قیمت 78.78 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 302 اور قیمت فروخت 305 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید  79.2 اور قیمت فروخت 80 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 81.3 اور قیمت فروخت 90.4 روپے رہی۔

شیئر: