اردن کی ملکہ رانیہ نے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کی رجوۃ السیف سے شادی کی تاریخ قریب آنے پر ایوان شاہی میں پرتکلف عشائیہ دیا ہے۔
اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی بترا کے مطابق اس موقع پر رسم حنا (مہندی کی رسم) ادا کی گئی۔
سعودی عرب اور اردن کے تاریخی اور شادی کے گیت گائے گئے۔
الملكة عبر انستغرام: اليوم نفرح بأحلى رجوة، وفرحتنا ما بتكمل بدون أهلنا #بترا #الأردن #نفرح_بالحسين pic.twitter.com/7Csxnnon3M
— Jordan News Agency (@Petranews) May 23, 2023
ملکہ رانیہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کو آج کی تقریب میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ خوش ہوں کہ آپ ہماری خوشی میں شرکت کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’آخر کار مجھے دلہن مل گئی۔ کوئی ایسی ویسی دلہن نہیں، یہ رجوۃ ہے۔‘
ملکہ رانیہ نے منگل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رسم حنا اور عشائیے کی تصاویر شیئر کیں جس میں دولہا کی بہنوں ایمان اور سلمیٰ سمیت کئی مہمانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
صور || الملكة رانيا العبدالله تقيم حفل عشاء بمناسبة قرب زفاف الأمير الحسين والآنسة رجوة #بترا pic.twitter.com/SdzCkUAlkp
— Jordan News Agency (@Petranews) May 23, 2023
اردن کے ایوان شاہی نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کی رجوۃ خالد السیف سے شادی یکم جون 2023 کو ہو گی۔
یاد رہے کہ اردنی ولی عہد کی منگیتر رجوۃ السیف ریاض میں پیدا ہوئیں وہ تین بھائیوں فیصل، نایف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔
رجوۃ السیف نے ثانوی کی تعلیم سعودی عرب اور سول انجینیئرنگ کی ڈگری نیویارک کی سراکیوز یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔
رجوہ السیف نے سعودی ڈیزائنر کا لباس پہنا
رسم حنا کے لیے رجوہ السیف نے سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی کا تیار کردہ سفید لباس زیب تن کیا جس پر سنہری اور ریشم کے دھاگے کا کام تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ڈایزائنر ہنیدہ صیرفی نے بتایا کہ’ میرے لیے یہ اہم تھا کہ وہ رجوہ السیف کے کردار اور شخصیت کو اس ڈیزائن کے ذریعے پیش کروں جس کی جڑیں تاریخ میں ہیں‘۔
صور || الملكة رانيا العبدالله تقيم حفل عشاء بمناسبة قرب زفاف الأمير الحسين والآنسة رجوة #بترا pic.twitter.com/JTPCTKshYn
— Jordan News Agency (@Petranews) May 23, 2023