پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24 مئی کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287.13 روپے ہوگئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.56، اماراتی درہم 78.19، بحرینی دینار 761.64، عمانی ریال 745.77، کویتی دینار 934.44 اور قطری ریال کی قیمت 78.81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 306 اور قیمت فروخت 308 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 81 اور قیمت فروخت 81.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.5 اور قیمت فروخت 84.3 روپے رہی۔