پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ہیوی بائیک چلا رہے ہیں۔
بدھ کے روز بابر اعظم نے ٹویٹ میں ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہیں رات کے وقت ہیوی بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Ready, set, GO! pic.twitter.com/BvwwiFuVCG
— Babar Azam (@babarazam258) May 24, 2023
بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد آج کل آرام کر رہے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فرائض کے علاوہ بابر اعظم رواں برس شیڈول سری لنکا کی ٹی20 لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ان کا معاہدہ بطور آئیکن پلیئر کولمبو سٹرائیکرز سے ہو گیا ہے۔
بابر اعظم کو لاہور کی سڑکوں پر ہیوی بائیک چلاتا دیکھ کر ٹوئٹر صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
عالیہ کہتی ہیں کہ ’دھُوم مچالے، سٹارنگ بابر اعظم دی بائیک رائیڈر۔‘
dhoom machale ft BA56 (the bike rider)#BabarAzam pic.twitter.com/LfZ4wMkbco
— (@billikidost) May 24, 2023
زوہیب نے اپنی ٹویٹ لکھا کہ ’کچھ نہیں صرف بابر اعظم ڈرائیو کر رہے ہیں، ایک بائیک۔‘
Nothing just Babar Azam driving (a bike) https://t.co/iS8AoWszzZ
— Zohaib (@behind_Babar) May 24, 2023
وِشال جیون نے تبصرہ کیا کہ ’دھُوم تھری کا عامر خان لگ رہا ہے۔ بوبی سپورٹس بائیک پر سٹائلش نظر آرہے ہیں۔‘
looking like Dhoom 3 ka Amir khan
Looking stylish bobby on sports bike#BabarAzam https://t.co/VqRrrAwr9H— Vishal Jeevan (@vishaljeevan_) May 24, 2023
ٹوئٹر ہینڈل بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’ملیے سب چیزوں کے ماہر بابر اعظم سے۔‘
Meet Expert Of Everything BABAR AZAMhttps://t.co/MXAEd3vFqB
— Babar Army (@Babarsarmy) May 24, 2023
پیام حیدر نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ میں لکھا کہ ’بابر اعظم انڈیا میں ورلڈ کپ اُٹھانے کے لیے رواں دواں ہیں۔‘
Babar Azam on his way to lift the WC in india.https://t.co/mqMNPjubqO
— Payam haider (@payamhaider7) May 24, 2023
خالد منہاس نے قومی ٹیم کے کپتان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمارے لیے بہت اہم ہیں بھائی، براہ کرم بائیک نہ چلائیں۔‘
You are very precious bhai, please don’t ride a bike
— Khalid Minhas, MD FACC (@minhaskh) May 24, 2023