پاکستان کے سالانہ بجٹ میں سگریٹ، پان اور مشروبات پر ٹیکس بڑھانا ہر حکومت کا معمول ہے اور اس اقدام کی حمایت میں حکومتی حلقے اور صحت عامہ کے لیے سرگرم سماجی تنظیمیں یہ دلیل دہراتی ہیں کہ اس سے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
رواں برس فروری میں پاکستان کی اتحادی حکومت نے مِنی بجٹ پیش کیا تھا جس میں دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ سگریٹ، پان اور دیگر مشروبات کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا تھا۔
سگریٹ کی قیمت دگنی ہو جانے کے بعد جہاں تمباکو نوشی کرنے والے افراد مشکل کا شکار نظر آئے تو وہیں پرچون فروش بھی حکومت کے اس فیصلے سے نالاں دکھائی دیے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں ’مصنوعی ذہانت‘ کی پہلی قومی پالیسی تیار کر لی گئیNode ID: 765966
-
فضائی ٹیکسی متعارف، ’معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو گا‘Node ID: 766611