Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام طلبہ کو تعلیمی سال کی آخری طویل ہفتہ وار چھٹی

’رواں تعلیم سال 4 ذو الحجہ  کو ختم ہوجائے گا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سعودی سکولوں کے طلبہ کو رواں ہفتے تعلیمی سال کی آخری طویل چھٹی دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام طلبہ کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کے دن چھٹی ہوگی۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’رواں تعلیم سال 4 ذو الحجہ  کو ختم ہوجائے گا‘۔
’رواں تعلیمی سال کے دوران 10 چھٹیاں دی گئیں جو مجموعی طور پر 56 دن پر محیط تھا‘۔
’طلبہ نے رواں سال کے دوران 185 دن مسلسل تعلیم حاصل کی ہے جبکہ ہر سمسٹر میں 13 تعلیمی ہفتے تھے‘۔

شیئر: