مملکت اور منگولیا کی وزارت خارجہ میں مفاہمتی یادداشت
مملکت اور منگولیا کی وزارت خارجہ میں مفاہمتی یادداشت
جمعرات 25 مئی 2023 17:46
سعودی عرب کی جانب سے شہزادہ فیصل بن فرحان نے دستخط کیے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں جمہوریہ منگولیا کی وزیرخارجہ نے ملاقات کی اوردوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے جس کے تحت دونوں دوست ممالک اورانکے عوام کے مابین تعاون اوردوستی کومزید مضبوط بنانے اوردوطرفہ تعلقات کو فروغ کےلیے مشترکہ کوششوں کوتیز کرنا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پرسعودی عرب کی جانب سے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جبکہ دوسری جانب سے منگول وزیرخارجہ باتمونخ نے دستخط کیے۔
اس موقع پرجمہوریہ چین میں سعودی عرب کے سفیرجوکہ منگولیا کے امورکے بھی ذمہ دارہیں عبدالرحمان الحربی کے علاوہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری برائے عالمی امورڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔