انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہا ہے جو شاید سپر سٹار اور چنائی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا بھی آخری میچ ہو۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کی شام کو ریاست احمد آباد میں دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز اور ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز مدمقابل ہوں گی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈین سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی 18 نمبر کی شرٹ کیوں پہنتے ہیں؟Node ID: 765911
جمعے کو آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 62 رنز سے شکست دے کر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔
دوسرے کوالیفائر کا یہ میچ بھی احمد آباد میں ہی کھیلا گیا تھا جب گجرات ٹائٹنز کے اوپننگ بیٹر شبھمن گِل کی سینچری کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز سکور کیے۔
چنائی کنگز کے لیے کرکٹر ہاردک پانڈیا کی کپتانی اور بیٹسمین شبھمن گل کی موجودگی میں ٹیم گجرات ٹائٹنز کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔
انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ فائنل کے لیے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور سٹیدیم مکمل بھرا ہوا ہوگا۔
ویسے تو جمعے کو ہونے والے میچ میں بھی حکام نے کچھ ایسی ہی توقع کا اظہار کیا تھا لیکن صرف 75 ہزار شائقین میچ دیکھنے آئے جب گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈین کو ہرایا تھا۔
فائنل سے ایک دن قبل سنیچر کو سٹیدیم کے باہر شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹ خریدنے کے لیے وہاں موجود تھی۔
One step away
Chennai Super Kings and Gujarat Titans have had an eventful journey to #TATAIPL 2023 #Final
As they get ready for the summit clash , take a look at the Road to the Final of the two teams #CSKvGT | @ChennaiIPL | @gujarat_titans pic.twitter.com/Eq6YtwOpZY
— IndianPremierLeague (@IPL) May 27, 2023
وہاں موجود ایک سافٹ ویئر انجینیئر سریش بابو نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ چنائی سے سفر کرتے ہوئے ملک کے دوسرے کونے میں آئے ہیں تاکہ مہندر دھونی کو ایک مرتبہ پھر ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھ سکیں۔
سریش بابو نے کہا ’مجھے معلوم ہے کہ شاید یہ ان (دھونی) کا آخری میچ ہو لیکن ہماری دعا ہے کہ وہ آئندہ سال بھی واپس آئیں۔‘
گجرات ٹائٹنز کو ویسے تو میچز کے دوسرے سیزن میں ہوم گراؤنڈ احمد آباد میں کھیلنے پر بہت زیادہ حمایت حاصل ہوئی تھی لیکن آج کے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی کے باعث شائقین منقسم ہو سکتے ہیں۔
کرکٹ ٹی شرٹس بیچنے والے شریف نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ گزشتہ سال ہاردک پانڈیا کی جرسی سب سے زیادہ فروخت ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ دھونی کی چنائی نمبر 7 کی بھی اتنی ہی ڈیمانڈ ہے۔
ہاردک پانڈیا کی جرسی پہنے ایک فین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہاردک ہی آئی پی ایل دوبارہ جیتیں لیکن دھونی کو بھی اپنی مخصوص ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن میں اگر کسی ایک کھلاڑی کو سب سے زیادہ عوام سے پیار ملا ہے تو وہ ’کیپٹن کول‘ کے نام سے مشہور انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ہیں۔
Happy faces after a monumental win #TATAIPL | #Qualifier2 | #GTvMI pic.twitter.com/1Mh1bNaqfD
— IndianPremierLeague (@IPL) May 26, 2023