سعودی عرب میں الباحہ ریجن کی وزارت ماحولیات پانی وزراعت کا کہنا ہے کہ ’علاقائی مینگو فیسٹول کا انعقاد پیر 29 مئی سے کیا جارہا ہے۔ فیسٹول تین دن تک جاری رہے گا‘۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات پانی اورزراعت کے ریجنل ڈائریکٹر فہد مفتاح الزھرانی بتایا کہ’ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد آم کے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مقامی منڈی میں اپنی فصل کو نمایاں انداز میں متعارف کراسکیں‘۔
فہد مفتاح الزھرانی نے کہا کہ ’فیسٹول کے ذریعے علاقے میں آم کی پیداوار اور یہاں کاشت کی جانے والی آم کی اقسام سے بھی مارکیٹ کو متعارف کرانا ہے‘۔
فیسٹول میں علاقائی آم کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف قسم کی آگاہی ورکشاپس کے علاوہ تفریحی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔